ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کانگریس نے عوام کوایمانداری اور محنت کے بغیر جینا سکھایا : مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کا منڈگوڈ میں خطاب

کانگریس نے عوام کوایمانداری اور محنت کے بغیر جینا سکھایا : مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کا منڈگوڈ میں خطاب

Sat, 30 Sep 2017 20:22:57    S.O. News Service

منڈگوڈ:30/ستمبر (ایس اؤنیوز)جس طرح خون بہائے بغیر جنگ میں فتح حاصل کرنا ناممکن ہے اسی طرح پسینہ بہائے بغیر جینا بھی ممکن نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار  مرکزی اسکل ڈیولپمنٹ وزیر اور اُترکنڑا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نےکیا۔

شہر میں عوامی سطح پر منعقدہ تہنیتی اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد موصوف وزیر نے اپنے خطاب میں کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 70سالو ں سے کانگریس نے عوام کو پسینےکی اہمیت کیا ہوتی ہے بتایا ہی نہیں ، کسی طرح پیسہ کما کر آرام سے رہنا سکھایاہے، بغیر محنت کے پسینہ بہائے بغیر جیتے رہو، ہم سب کچھ دیں گے ، جب ہم ووٹ مانگنے آئیں تو صرف ہمیں ووٹ دیجئے کہتے ہوئے کوئی روزگار پیدا نہیں کیا ہے ، صرف اتنا خیال رکھا ہے کہ لوگ ایمانداری کے ساتھ محنت کرتے ہوئے جینے نہ پائیں۔ لو گ پسینہ کی اہمیت جان کر ایمانداری سے روزگار چاہتے ہیں تو کانگریس کو ملک سے جڑ سے اکھاڑپھنکیں۔ کانگریس میں نیکوکاروں کے لئے کوئی مقام نہیں ہے اسی لئے اچھے لوگ بی جےپی میں شامل ہونے کا انہوں نے کھلے عام اعلان کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب  مرکز میں کبھی کانگریس حکومت نہیں بنا پائے گی اب اُن کا حکومت بناپانا صرف ایک خواب ہے، اننت کمار ہیگڈے نے مزید کہا کہ  جس دن سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں اسی دن سے کانگریس کا صفایا ہوچکا ہے۔ 

سابق رکن اسمبلی وی ایس پاٹل ، پرمود ہیگڈے ، ایم جی نایک، بسوراج اوشی مٹھ، تعلقہ صدر گوڈپا کاتور، فنی راج ہدلگی، امیش بیجاپور، سی کے اشوک ، سومن کلکرنی ، ریکھا انگڑی وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔


Share: